نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت ) چوہدری عرفان بشیر گجر ایم پی اے نے نوشہرہ ورکاں میں کسان کارڈ کی تقسیم کا افتتاح کردیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام کسان کارڈ سکیم کے تحت چوہدری عرفان بشیر گجرنے دفتر محکمہ زراعت میں کسانوں میں کارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت یوسف چوہدری،تحصیلدار ملک خاور حیات بھی ہمراہ تھے۔ چوہدری یوسف نے کسان کارڈ سکیم کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔ کسان کارڈ کے ذریعے زمیندار بھائی150000 روپے تک بلا سود قرضہ اور دیگر سکیمز جیسا کہ گرین ٹریکٹر، ٹیوب ویل سولر اور زرعی مشینری میں سبسڈی حاصل کر سکیں گے۔
نوشہرہ ورکاں:چوہدری عرفان بشیر کا کسان کارڈ کی تقسیم کا افتتاح
Sep 20, 2024