لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث نے سعودی ولی عہدشہزادہ محمد سلمان کے اسرائیل کیخلاف بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے راہیں ہموار کررہا ہے۔ اس امر کااظہار مرکزی مشاورتی کونسل کے ماہانہ اجلاس میں امیر جماعت حافظ عبدالغفار روپڑی و دیگر قائدین حافظ عبدالوہاب روپڑی، پروفیسر عبدالجید میاں، مولانا عبدالوحید شاہد، مولانا شکیل الرحمن ناصر، محمد شعیب جاوید روپڑی جبکہ امریکہ سے آن لائن صاحبزادہ عارف سلمان روپڑی، صاحبزادہ حامد سلمان روپڑی اورمحمد یوسف جاوید نے کیا۔