رسول اللہؐ پوری امت کیلئے اللہ کی وحدانیت کے بعد مرکز و محور ہیں:لیاقت بلوچ 

Sep 20, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا قومی سیاسی جماعتیں عوامی مسائل سے لاپرواہ ہوکر سیاسی میدان کو انتقام اور پارلیمانی طاقت سے آئین و قانون کو پامال کرنے کے کھیل کھیل رہی ہیں۔ من پسند آئینی ترامیم منظور بھی کرالی جائیں توپھر بھی سیاسی عدم استحکام برقرار رہے گا بلکہ انارکی، نفسانفسی اور عوام میں مایوسی مزید بڑھ جائے گی۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں سیرت پیغمبر اعظمؐ کانفرنسوں اور سیاسی مشاورتی اجلاسوں سے خطاب میںکہا کہ ملت اسلامیہ نے 12 ربیع الاول کو خاتم الانبیا حضرت محمد کے ساتھ عشق، محبت اور فریفتگی کا اظہار کرکے ثابت کردیا ہے۔

مزیدخبریں