سکولوں کی پرائیویٹائزیشن نظام تعلیم کی بربادی کے مترادف : مرکزی مسلم لیگ 

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے پنجاب کے 14 ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا حکومت انتظامی امور چلانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ایک ایک کر کے تمام سرکاری اداروں کو آؤٹ سورس کرنا سوچی سمجھی سازش ہے۔سرکاری سکولوں کی پرائیویٹائزیشن کرنا نظام تعلیم کی بربادی کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو، رہنما مرکزی مسلم لیگ مزمل اقبال ہاشمی، مرکزی مسلم لیگ شعبہ اساتذہ کے نگران پروفیسر عطاء اللہ غلزئی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا پنجاب میں پہلے بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانیوالے تجربات بدترین ناکامی سے دوچار ہوئے ہیں۔ اب حکومت شاید وہی ناکام تجربہ دوبارہ دہرانے جا رہی ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستان کے وجود میں آنے سے لے کر آج تک نظام تعلیم کسی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں رہا۔

ای پیپر دی نیشن