فیروزوالہ( نامہ نگار ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں مکمل متحرک، خوراک سے منسلک 81 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 1 لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 50 ہزار 28 لٹر دودھ کو چیک کیا۔