متروکہ وقف املاک بورڈ ،سپریم کورٹ احکامات ، آمدن 3 بلین سے زائد اضافہ متوقع

لاہور (خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اربن و کمرشل جائیدادوں کارینٹ مارکیٹ ریٹ پر وصولی کیلئے تخمینہ کا آغازکر دیا۔ تمام اضلاع کو سروے جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے احکات جاری۔ محکمہ کی آمدنی 3 بلین سے زائد کا اضافہ متوقع۔ ترجمان بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نے کہا چیئرمین بورڈ سید عطا الرحمن کی خصوصی کاوشوں کی بدو لت متروکہ وقف املاک بورڈ کو منافع بخش بنانے کیلئے ترقی کا نیا دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ مارکیٹ ریٹ پر کرایہ داری کا قانون سپریم کورٹ کے اصولی فیصلہ کے مطابق نافد کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن