لاہور(نیوز رپورٹر)سابق صدر اخبار فروش یونین لاہور چوہدری نذیر احمد مرحوم،چوہدری منیر احمد، چوہدری شکیل احمد، چوہدری نصیر احمد، چوہدری ندیم احمدکے والد چوہدری خلیق احمد کے دادا اور آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری عاشق علی اور صدر اخبار فروش یونین لاہور چوہدری مشتاق علی کے تایا جان سینئر اخبار فروش رہنما چوہدری منظور احمد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ باغ جناح لاہور میں ادا کردی گئی اورمقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ انکی نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج بوقت 3 بجے انکی رہائش واقعہ پٹیالہ ھاوس جی او آر ون میں ہو گی۔