لاہور(نیوزرپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے قومی پریس اور میڈیا کی شفقت سے ہم محکمہ بجلی کے کارکن وزیر اعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آئی پی پیز ، ملتان، راولپنڈی کی نجی کمپنیوں کے تجربہ سے سبق سیکھتے ہوئے محکمہ بجلی کی منافع بخش کمپنیوں اسلام آباد، فیصل آباد،گوجرانوالہ کی نجکاری نہ کریں۔ آج آئی پی پیز محکمہ بجلی کو 50 سے 60 روپے فی یونٹ بجلی مہیا کر رہا ہے اور بجلی نہ لینے پر 50 سے 60 روپے فی یونٹ رقم آئی پی پیزکو ادا کرنا پڑرہی ہے ۔کارخانے بند ہونے سے بے پناہ بیروزگاری پھیل رہی ہے جبکہ واپڈا محکمہ بجلی کی کمپنیوں کو ساڑھے 3 روپے فی یونٹ بجلی مہیا کررہا ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری کی بجائے اس کی مزید کارکردگی میں اضافہ کیلئے 7 سال سے زائد بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ سٹاف کو اپنی جان پر کھیل کر دوہرا کام کرنے سے آئے روز المناک حادثات کا شکار ہورہے ہیں اور بجلی چوری روکنے کے دوران غنڈہ عناصر کی لاقانونیت سے انہیں تحفظ دیا جائے جس کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجودہ کسی مجرم کو ان مقدمات میں سزا نہیں ملی۔ اپیل کرتے ہیں کہ وہ محنت کشوں کے ان مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت سے آئین کی ذمہ داریوں کو پورا کرائیں۔