لاہور‘کامونکی (سٹاف رپورٹر‘نمائندہ خصوصی) مختلف واقعات میں ایک لڑکی اور 2افراد نے خودکشی کر لی ۔لاری اڈا میں 23سالہ انس نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی‘کاہنہ میںگھریلو حالات سے تنگ آ کر 45سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کرزندگی کاخاتمہ کرلیا۔کامونکی‘بہن سے جھگڑنے پر دلبرداشتہ 18 سالہ عائشہ نے زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔