لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی خاتون کی بچوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو حکم دیا کہ وہ 27 ستمبر کو بچوں کو عدالت میں پیش کریں۔ جسٹس طارق ندیم نے بھارتی خاتون فرازنہ بیگم کی درخواست پر سماعت کی۔ جمعرات کو سماعت پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، کیپٹن (ر) خرم آغا عدالت میں پیش ہوئے۔