ٹربیونل تبدیلی معاملہ، جسٹس طارق جہانگیری کو تبدیل کرنے کا حکم کالعدم 

Sep 20, 2024

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا کمشن کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کے لیے جسٹس (ر) شکور  پراچہ کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا ہے۔ چیف جسٹس  عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمشن کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ واپس ای سی پی کو بھجوا دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے الیکشن کمشن کو اس کیس میں دوبارہ فیصلہ دینے کی ہدایت کر دی۔ عدالت عالیہ  نے پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری کی ٹربیونل کی تبدیلی کے خلاف دائر درخواست منظور کر لیں۔ یاد رہے کہ دلائل مکمل ہونے پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزیدخبریں