الیکٹرونک ڈیوائس حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت دہشتگردی ہے : اخترڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ غزہ لبنان اور دیگر فلسطینی ریاستوں میں دنیا کا سب سے بڑا قتل عام ہو رہا ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جس پر عالم اسلام اسلامی ممالک اور دیگر کی خاموشی معنی خیز ہے لبنان میں ہونیوالے الیکٹرونک ڈیوائس حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت اور ہزاروں کے زخمی ہونے کے واقعات کھلی دہشت گردی ہے جس کی پی ٹی آئی این سمیت ہر مسلمان شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے اختر ڈار نے کہاکہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی بربریت جارحیت اور دہشت گردی پر امت مسلمہ اسلامی ممالک کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے اسرائیل کو لگام دینے کیلئے تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر پہلے مرحلے میں امریکہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں اپنی دولت واپس لیکر آئے اور اسلامی بلاک بناکر اسرائیل پر بھرپور طریقے سے حملہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کے اداروں کو چاہئے کہ وہ آزاد فلسطین ریاست کے قیام کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔

ای پیپر دی نیشن