شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی و عوامی خوشحالی کا مربوط پروگرام لیکر میدان میں اترے ہیں جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے سیاسی انتقام ہمارا وطیرہ نہیں ہم جمہوری اقدار کے فروغ اور ملکی استحکام و ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور اسی کاز کی خاطر ہمیشہ کی طرح اب بھی اپنا بھرپور مثبت و تعمیری کردار اداکررہے ہیں۔ (ن) لیگ کی قیادت نے اپنے ہر دور اقتدار میں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کو ترجیح دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت ملکی معاشی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے جس کے باعث معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔
لیگی قیادت نے ہر دور اقتدار میں ملکی ترقی کو ترجیح دی :عارف خان سندھیلہ
Sep 20, 2024