خواتین انوویٹرز کی معاونت کیلئے ارورہ ٹیک ایوارڈ 2025 کا انعقاد

Sep 20, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)ٹیک شعبے میں خواتین انوویٹرز کی معاونت کے لئے ارورہ ٹیک ایوارڈ 2025 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر سے خواتین ٹیک انٹرپرینیورز اپنی اخترعات کی نمائش کے لیے اس ایوارڈ میں حصہ لے سکتی ہیں۔ ارورہ ٹیک ایوارڈ کے لیے درخواستیں 02 ستمبر سے وصول کی جا رہی ہیں جیسے جیسے ٹیک انڈسٹری ترقی کر رہی ہے ، متنوع قیادت کی ضرورت بڑھتی جارہی ہے۔ ارورہ ٹیک ایوارڈ کا قیام 2020 میں آئی ٹی اسٹارٹ اپس سے وابسطہ خواتین کی جانب سے جدت طرازی متعارف کروانے کی کاوشوں کا اعتراف کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ ایوارڈ میں پہلا انعام تیس ہزار ڈالر، دوسرا بیس ہزار ڈالی، تیسراانعام پندرہ ہزار ڈالر، جبکہ چوتھا اور پانچواں انعام دس ہزار ڈالر رکھا گیا ہے۔ درخواست کے عمل میں اب تشخیص کے تین مراحل لانگ لسٹ، مڈ لسٹ، اور شارٹ لسٹ شامل ہیں: وینچر فنڈ کے تجزیہ کاروں کی جانب سے ابتدائی تشخیص کے بعد، 100 شرکا کا پچنگ سیشن کے لیے انتخاب کیا جائے گا۔

مزیدخبریں