اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹر ل پولیس آفس میں واقع کینٹین کا دورہ کیاانہوں نے پولیس افسران کو فراہم کردہ کھانے اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا،کینٹین عملہ سے کھانے کے معیار و صفائی ستھرائی کے متعلق دریافت کیا اور معیار کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں ہدایات دیں،آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر سی پی اور میں پولیس افسران کو معیاری اور رعایتی نرخوں پر بہترین کھانوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کینٹین قائم کی گئی تھی، کینٹین میں بہترین اور معیاری کھانوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،پولیس ملازمین کی تفریح کیلئے میس میں چائے کیفے کا انتظام بھی کیا گیا ہے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کینٹین میں کام کرنے والا عملہ کھانے کے معیار اور صفائی ستھرائی کا بھر پور خیال ر کھے،پولیس افسران کو معیاری کھانے کی فراہمی کو یقینی بنائیں، کھانے کے معیار میں کسی قسم کا سمجھوتہ ناقابل قبول ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران صحت مند ہوں گے تو ان کا مورال بلند ہو گا اور فرائض منصبی بہتر طریقہ سے سر انجام دے سکیں گے۔
پولیس افسران صحت مند ہونگے تو انکا مورال بلند ہو گا ،آئی جی
Sep 20, 2024