اسلام آباد(خبر نگار)مرکز اسلام جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی وائس چانسلر اسلام انٹرنیشنل یونیورسٹی پاکستان عمرہ شریف کی ادائیگی کے بعد حرمین شریفین میں موجود ہیں ۔انہیں صاحبزادہ حافظ محمد جواد الحسن جلالی ،صاحبزادہ حافظ محمد سعد اللہ جلالی ،ڈاکٹر مفتی محمد رفاقت علی جلالی ودیگر نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے رخصت کیا ۔مکہ مکرمہ میں صاحبزادہ برکات احمد اور عنصر اقبال نے ان کا استقبال کیا ۔مکہ مکرمہ میں عمرہ شریف کی ادائیگی کے بعد مقام ولادت رسول پر حاضری دی ۔فرزند جامعہ اسلام آباد مولانا قاری محمد آصف سہیل میروی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔مدینہ منورہ میں بارگاہ رسالت مآب میں حاضری اور سلام عقیدت پیش کرنے کا شرف نصیب ہوا ۔اس موقع پر حافظ ریاض احمد ،فرزندان جامعہ اسلام آباد مولانا امیر حمزہ سرفراز اورمفتی محمد نبیل نے ملاقات کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ سید النسا حضرت سیدہ فاطمہ الزھرا،عم رسول حضرت سیدنا امیر حمزہ کے مزار مبارک،جنت البقیع،مسجد قبا و دیگر مقدس مقامات پر بھی حاضری دی، ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا کہ حرمین شریفین کی حاضری وزیارت بندہ مومن کے لیے بہت بڑا اعزاز اورخوش نصیبی ہے ۔ بارگاہ رسول میں باادب اور مقبول حاضری باعث برکت اور عظیم سعادت ہے ۔