اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے چٹھہ بختاور میں جمعرات کو علی الصبح نامعلوم شخص چند گھنٹے کی نومولود بچی جو کہ اسلام آباد بوقت صبح 6/15 بجے کسی نامعلوم شخص نے شاپر میں بند کر کے فرار ہوگیا،ڈولفن سکواڈ کے افسر نے بچی اپنی کفالت میں لے لیا، پولیس نے بتایا کہ نومولود بچی کی عمر تقریبا 3/4 گھنٹے تھی جسے ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائشگاہ کے قریب کوئی نامعلوم شخص شاپر میں بند کرکے چھوڑ کر فرار ہوگیاجہاں پر 15 کی کال پر ڈیوٹی افسر پہنچے تو بچی زندہ حالت میں ملی جس کو ڈولفن سکواڈ میں تعینات کانسٹیبل آصف نے کہا کہ یہ بچی میرے حوالے کی جائے اور میں اس کی کفالت کروں گاڈیوٹی افسر اے ایس آئی امام علی نے بچی کانسٹیبل اصف خان کے حوالے کر دی۔