راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا ٹریفک پولیس کے مطابق اب شہریوں کو چالان جمع کروانے کیساتھ ہیلمٹ بھی دکھانا لازمی ہو گابغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل سواروں کو چالان کے ساتھ ساتھ ان کی موٹر سائیکلیں بھی قریبی تھانہ جات میں بند کی جا رہی ہیں سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ موٹر سائیکل یا کاغذات کی واپسی کے لیے چالان ادا کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹریفک آفیسر یا ٹکٹنگ آفیسر کو ہیلمٹ دکھانا بھی لازمی ہو گا سی ٹی او بینش فاطمہ نے کہا کہ اگر ہیلمٹ نہ دکھایا گیا تو موٹر سائیکل واپس نہیں کی جائے گی ۔
ٹریفک پولیس کا بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈائون
Sep 20, 2024