راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، 25 روز کے دوران 636 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ 4833 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے،قانون کی خلاف ورزی پر 52 لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 422 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی،غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں،پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 39 مقدمات بھی درج کیے گئے، سی پی او کاکہنا تھاکہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی.
636 ان فٹ گاڑیاں بند،52 لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے
Sep 20, 2024