راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13روپے6پیسے کمی ہونے کے باوجود اربن روٹس اور دوسرے اضلاع کو جانے والے ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں کی جبکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری نے کمشنر راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر کرایوں میں کم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹروں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا لیکن عوام کو مشکلات کو دھکیلا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر حسن و قار چیمہ نے تمام اسٹنٹ کمشنروں اور سیکرٹری آر ٹی اے کو فوری طور پر کرایوں میں کمی کرانے کے لئے چیکنگ کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں سیکرٹری آر ٹی اے ارشد علی کا کہنا تھا کہ متعدد روٹس پر کرایوں میں کمی کرادی گئی ہے جن روٹس پر کرایے کم نہیں کئے جار ہے وہاں انسپکٹرز کو چیکنگ کے لئے حکم دیا گیا ہے اور اس حوالے سے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں، جو ٹرانسپورٹر کرایے کم نہیں کرے گا اسے بھاری جرمانہ چالان اور گاڑی بھی بند کی جائے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میںخاطر خواہ کمی نہ ہوسکی
Sep 20, 2024