راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سابقہ چیئرمین یو سی 90میر حیدر کالونی چک جلال دین سابقہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ساتھی ملک لیاقت حسین کے فارم ہائوس میں 12ربیع الاول کے حوالے سے ایک عظیم الشان محفل میلاد کا نعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد سے کثیر تعداد میں علمائے کرام، ثناخوانوں نے شرکت کی۔ علامہ صاحبزادہ زبیر مدنی، علامہ سلطان محمود الباری،حافظ محمد اویس چشتی، حافظ محمد شہزاد چشتی،سید توقیر شاہ بخاری، ملک صدام و دیگر علمائے کرام نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین ملک لیاقت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن عیدمیلاد النبی ؐ منانا عظیم سعادت ہے اللہ کی رضا اور خوشنودی کا نام شفاعت مصطفی ؐہے حبیب کبریا کی عظیم ہستی اپنی ذات و صفات کے اعتبار سے اللہ تبارک تعالی کی طرف سے انسانیت کیلئے بہترین تحفہ ہے،ملک لیاقت حسین نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے اپنی خاص رحمت سے نوازا، محفل کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا اوردعا کی گئی کہ ملک پاکستان کیلئے سلامتی اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے دعا کی گئی۔
جشن عیدمیلاد النبی ؐ منانا عظیم سعادت ہے،ملک لیاقت حسین
Sep 20, 2024