راولپنڈی میں ڈینگی سے 4 اموات کی تصدیق،احتیاطی تدابیرناگزیر،ڈاکٹر آصف ارباب

Sep 20, 2024

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال کے متعلق سی ای او ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر آصف ارباب نیازی نے راولپنڈی میں ڈینگی سے 4 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی قدرتی آفت کی طرح ہے تاہم یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے،لوگوں کو چاہیے کہ بخار کی علامت پر فوری بلڈسی پی کا ٹیسٹ کرائیں،شکریال، ایئر پورٹ ہائوسنگ سوسائٹی، کہوٹہ اور کلرسیداں کے رہائشی ڈینگی کا شکا ر ہوئے جن کی لیبارٹری رپورٹ آنے پر معلوم ہوا کہ ڈینگی مرض میں مبتلا تھے، زیادہ تر کیس دھاماں سیدان چک جلال دین سے رپورٹ ہوئے،احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم ڈینگی سے بچ سکتے ہیں،صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی نے پر یس کانفرنس کے دوران کہا کہ انتظامی افسران کی مشاورت سے ایس او پی کے تحت فوگنگ کی جاتی ہے،راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد مجموعی طور پر493 کیس ہیں جن میں سے دوتشویشناک ہیں۔

مزیدخبریں