راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا ترجمان آر ڈی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ اور آر ڈی اے کے دیگر افسران نے ایم پی اے کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر آر ڈی اے کانفرنس روم میں ایک اجلا س منعقد ہوا۔ ڈی جی آر ڈی اے نے ایم پی اے راجہ محمد حنیف کو آر ڈی اے کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات اور ترقیاتی کاموں خصوصا راولپنڈی رنگ روڈ، نالہ لئی ایکسپریس وے اور دیگر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ایم پی اے نے آر ڈی اے کے کام کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ راولپنڈی کی ترقی اور بہتری کے لئے مزید جرات مندانہ اقدامات کیے جائیں انہوں نے پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے اور دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی آر ڈی اے نے کہا کہ یہ پراجیکٹس بہت جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔
ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، راجہ محمد حنیف
Sep 20, 2024