بارہ ربیع الاول کو جاتلی میں حسب روایت جلوس کی آمد سے قبل قرآن خوانی

 گوجرخان (نامہ نگار)بارہ ربیع الاول کو جاتلی میں حسب روایت جلوس کی آمد سے قبل حنفیہ مسجد جاتلی میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اس کے بعد مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد جاتلی سے برآمد ہوا جو اپنے مقرر کردہ راستوں میلاد،کعبہ،ختم نبوت،عاشقان مصطفی اور غلامان مصطفی چوکوں سے گزرتا گیا ہر گلی محلے سے لبیک کی صدائیں گونج رہیں تھیں مختلف مقامات پر لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا جلوس میں بزرگ نوجوانوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ایس ایچ او تھانہ جاتلی اور پولیس اہلکاروں نے جلوس کی نگرانی کی اور انتہائی سخت سیکورٹی میں جلوس باخیرو عا فیت اپنی منزل مقصود بابا روڈے شاہ نزد جامع مسجد محمدی پر پہنچا اور یہاں پر محفل کا اہتمام کیا گیا آخری میں شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی لکیریں

منظر الحق Manzarhaque100@gmail.com  قدیم زمانوں میں دنیا کی ہیئت آسان ہوا کرتی تھی،جغرافیائی سرحدوں و لکیروں کا نام و نشان تک نہ ہوتا ...