اٹک (نامہ نگار ) ممبر صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی سید اعجاز حسین بخا ری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شر یف نے پی ٹی آئی کے وزیر تعلیم پر کرپشن کا الزام لگایا ، اگر ایسا ہوا تو ان کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ضرور کیس بنائیں، مبینہ طور پر وزیر تعلیم پی ٹی آئی مریم نواز شریف کے رشتہ دار بھی ہیں، جے یو آئی کے سربراہ نے جو فیصلہ کیا عوام کو ایک بڑے عذاب سے نجات دلائی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سید اعجاز بھاری نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو جتنا عرصہ بے گناہ قید میں رکھ سکتے ہیں رکھیں لیکن جب وہ قید سے واپس آئے گا تو وہ نیلن منڈیلا بن کر با ہر آئے گا، عمران خان کی کال پر جلسوں میں ان حقائق کو سا منے لایا گیا کہ موجودہ حکومت نے اربوں ڈالر کی کرپشن کی اور وہ ہر بوڑھے، جوان اور بچوں کے ذہن میں تفتیش ہو گی۔