جبر میں 12 ربیع الاول کا دن مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

Sep 20, 2024

جبر(نامہ نگار)اسلام پورہ جبر میں 12 ربیع الا و ل کا دن مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا شہر بھر کو برقی گمگموں سے سجایا گیا اور ہر طرف لائٹیں لگا ئی گئی جبکہ 12ربیع الاول کی صبح مرکزی جامع مسجد میں درور و سلام کی محفل منعقد ہوئی اس کے بعد میلاد ناشتہ پیش کیا گیا اور پھر صبح گردونواح سے قافلے نزد عسکری سکول جمع ہونے شروع ہو گے تقریبآ دس بجے کے قریب بازار بھر میں مرکزی جلوس نمودار ہوا جس میں گردونواح سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی لبوں پر درود و سلام کا ورد اور ہاتھوں میں جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جلوس دربار  پیر سید عطا حسین شاہ کے مزار پر اختتام پزیر ہوا اس کے بعد مرکزی جامع مسجد میں محفل شروع ہوئی جس میں خصوصی خطاب علامہ قاری عابد حسین چشتی نے فرمایا کہربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں رب العالمین نے محسن انسانیت، پیغمبر اعظم ؐکو رحمتِ مجسم بناکر اس خاکدان عالم میں بھیجا ۔

مزیدخبریں