علامہ مفتی عرفان القادری کے بھائی علامہ مفتی سلیمان رضا قادری انتقال کرگئے

Sep 20, 2024

 فتح جنگ (نامہ نگار) علامہ مفتی عرفان القادری کے بھائی علامہ مفتی سلیمان رضا قادری انتقال کرگئے مرحوم کو بعد نماز جنازہ ڈھوک تربیٹھی کے آ بائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا انکی نماز جنازہ میں علمائے کرام، مشائخ عظام سیاسی و سماجی شخصیات عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد کی شرکت۔ صاحبزادہ محمود احمد آستانہ عالیہ دریائے رحمت شریف کی امامت میں اداکی جانے والی نماز جنازہ میں پیر سید تبسم شاہ بخاری، پیر سید فیصل شاہ گیلانی چورہ شریف، مفتی عاصم القادری، ڈاکٹر ایوب عطاری، عبدالکریم عطاری، مولانا عمران رضا عطاری، مفتی عبدالسلام قادری، قاری عابد عطاری، مولانا ناصر چشتی، مولانا عابد چشتی، قاری یعقوب چشتی، مفتی منصور قادری، مولانا آصف چشتی، مولانا عابد چشتی، مولانا بشارت چشتی، شوکت محمود رضوی، مولانا عامر عباس قریشی، مولانا انیس مدنی، مولانا منور مدنی، الحاج مبشر حسن عطاری، قاری اجمل خان، خادم دربار حاجی ساجد محمود، حاجی دستگیر، ملک کامران کامی، حاجی ندیم، محمد عرفان المیزان سانڈ، ملک سعادت اعوان سمیت فتح جنگ شہر کے تاجروں علما کرام سیاسی وسماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں