ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کی آمداور ڈی پی او مری سے ملاقات

Sep 20, 2024

 مری(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری آصف امین اعوان کے آفس میں ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کی آمداور ڈی پی او مری سے ملاقات کی،ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور نے ڈی پی او مری سے ملاقات کے موقع پرکہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر  بنانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سمیت اپنے حلقے سے متعلقہ و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،ڈی پی او مری آصف امین اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر حکمت عملی کے تحت برسر پیکار ہے وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس مری بہترین سروس اورانصاف کی فراہمی میں مصروف عمل ہے جبکہ مزیدبہتری کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

مزیدخبریں