دعوت اسلامی کے زیر انتظام منفرد سالانہ میلاد جلوس،مقررہ راستوں سے گذرا

Sep 20, 2024

 فتح جنگ (نامہ نگار) دعوت اسلامی کے زیر انتظا م سالانہ جلوس میلاد دعوت کے زیر انتظام سالانہ بڑا اور منفرد جلوس میلاد بعد نماز ظہر جامع مسجد منور جان بلقابل اتحاد پلازہ راولپنڈی روڈ سے شروع ہوا جو کہ اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اختتام پذیر ہوا جس میں علما صحافی برادری معزین علاقہ و اہلیان محلہ و دعوت اسلامی کے ذمہ داران اساتذہ جامعالمدینہ مدرسالمدینہ کے طلبا ان کے سرپرست آئمہ کرام اور دیگر عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی دعوت اسلامی کے زمہ داران میں  انجینئر حاجی عبد الوحید عطاری الحاج مبشر عطاری مولانا محمد عمران رضا عطاری نگران تحصیل مشاورت عبد الکریم رضا عطاری حافظ اسد عطاری ڈاکٹر ایوب عطاری مفتی احسن شعبان عطاری مولانا انیس عطاری مولانا شہزاد مدنی افتخار مدنی منور مدنی سید علی رضا مدنی مفتی عاصم عطاری غفران عطاری قاری فیصل عطاری قاری دانیال عطاری آصف عطاری، علامہ بشارت قادری مفتی عبد الحمید حطار،سفیان اعظم، احتشام اعظم،ملک اعظم،ماسٹر یاسین،حسنات خان، اسلام زرگر، حق نواز خان غرف وکی خان،ملک آصف بشیر،حاجی عبد الغفار و اہلیان محلہ صحافی برادری شامل تھے جلوس میلاد سے پہلے مولانا عمران رضا عطاری ان کے دوست احباب و اہلیان محلہ نے شرکا کے لیے وسیع لنگر کا اہتمام بھی کیا اور آخر میں زین اعظم پسوال کے ایصال ثواب کے لیے بذریعہ قرآندازی عمرے کا ٹکٹ بھی دیا گیا اس موقع پر جامع مسجد ہذا کے امام و خطیب مولانا عمران رضا عطاری نے پولیس انتظامیہ خصوصا ڈی ایس پی ایس ایچ او ٹریفک پولیس اے سی صاحبہ ٹی ایم و لوکل انتظامیہ اور صحافی برادری ملک سعادت خان، عدیل افضل خان، ملک ارشد اعوان، رفاقت اعوان، محمد عمران، حاجی طاہر اقبال طاہری،طارق قادری ،ملک ارشد گلیال ومعززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مل کر اس جلوس کو کامیاب کیا اور ملک و ملت کی ترقی اور مسلمانان عالم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزیدخبریں