کلر سیداں ،گھر کے صحن سے دو عدد قیمتی موبائل  چوری ،مقدمہ درج 

Sep 20, 2024

 کلر سیداں (نامہ نگار)اظہر اقبال سکنہ چبوترہ نے 15پر کال کر کے بتایا کہ رات کے پچھلے پہر کسی نامعلوم ملزم نے میرے گھر میں داخل ہو کر گھر کے صحن سے میرے دو عدد قیمتی موبائل فونز چوری کر لئے ہیں۔بلال نامی شخص نے 15پر کال کی کہ میری سوزوکی گاڑی مالیت پچیس لاکھ چوری ہو گئی ہے۔ جبکہ منشیات فروشوں کیخلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران مقامی پولیس نے دو منشیات فروشوں اشفیان اور نوید اختر سے مجموعی طور پرایک کلو 140گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔جبکہ تھانہ کلر سیداں پولیس  کے اے ایس آئی محمد شفاعت نے ایس ایچ او انسپکٹر محمد بشارت عباسی کی ہدایت پر گزشتہ ہفتے 17بکریاں چوری کرنے کے الزام میں ملزم علی رضا سکنہ گوجرانوالہ کو گرفتار کر کے 8 بکریاں برآمد کر لیں جبکہ مزید مسروقہ بکریوں کی برآمدگی کیلئے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔مقامی حلقوں نے بکریوں کی برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری پر کلرسیداں پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں