حضرو (نمائندہ نوائے وقت)چھچھ عوامی خدمت کمیٹی کا ایک اوراحسن اورعوامی اقدام چھچھ عوامی خدمت کمیٹی کے ممبران کا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال حضروکے ایم ایس ڈاکٹرشوکت خان سے اہم ملاقات ہسپتال ہذامیں سہولیات کی کمی کے حوالے سمیت دیگرموجودہ درپیش مسائل کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ خیال چھچھ عوامی خدمت کمیٹی کے ممبران نے ایم ایس ڈاکٹرشوکت خان کے ہمراہ ہسپتال میں موجود مختلف شعبوں کاوزٹ بھی کیاچھچھ عوامی خدمت کمیٹی نے ایم ایس کیساتھ اس بات پردعائے خیرکی کہ عوامی خدمت کمیٹی حسیب توفیق ہسپتال میں عوام کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا حصہ ڈالتی رہے گی چھچھ عوامی خدمت کمیٹی نے ایم ایس کویقین دلایاکہ حکومتی سطح۔چھچھ بھرکی فلاحی تنظیموں اورمخیرحضرات سے جتنا ممکن ہوسکا ہسپتال کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات کرینگے ، اس موقع پرچھچھ عوامی خدمت کمیٹی کے ممبران نے ہسپتال میں موجودہ سہولیات کے حوالے سے ایم ایس ڈاکٹرشوکت سمیت ان کی پوری ٹیم کی محنت کوسراہا ۔