گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان شہر اورمضافات میں جشن عید میلاد النبیؐ پورے مذہبی جوش اور شان و شوکت کیساتھ منایا گیادن کا آغاز علاقہ بھر کی مساجد ومدارس میں نماز فجر کے ساتھ ہی ملت اسلامیہ بالخصو ص ملک وملت کے استحکام، سلامتی اورخوشحالی کیلئے د عا ؤں سے ہوااندرون شہر مرکزی میلاد کمیٹی، دعوت اسلامی ٹی ایل پی سمیت بیسیوں تنظیموں کی جانب سے جلوس برآمد ہوئے سب سے بڑا جلوس ملالہ، نگائل اورنواحی بستیوں سے برآمد ہوا جس میں شامل سینکڑوں پیدل افراد،اونٹوں،گھوڑوں،موٹر سائیکلز ،گاڑیوں اور بیسیوں ٹریکٹر زکے منظم ترین لگ بھگ ڈیڑھ کلو میٹر لمبے جلوس نے دو گھنٹے سے بھی زائد دورا نیہ تک جی ٹی روڈ پر تاریخی سماں باندھے رکھا،،جشن کا سب سے بڑا اجتماع بارہویں کی شب سبزی و فر و ٹ منڈی گلیانہ موڑ میں ہواپیر عمادالدین نقشبندی سیفی کا خصوصی خطاب ہوا،اس تقریب کے اختتام پر عمرہ کیلئے کی گئی قرعہ اندازی میں ممتاز مذہبی سکالر فا ضل بھیرہ شریف علامہ طلعت صدیقی کا نام نکلا نصف شب کے بعد گوجرخان پریس کلب کے صدر منیر احمد ملہوترہ کی رہائش گاہ ملہوترہ بلڈنگ میں سالا نہ محفل میں حسب سابق زیب سجادہ نیریاں شریف پیر عمادالدین نقشبندی سیفی تشریف فرما ہوئے عید میلاد کی صبح 9بجے جامع مسجد مولوی اسماعیل ریلوے روڈ کے قدیمی سٹیج سے صدر مرکزی میلاد کمیٹی الحاج راجہ حسن اختر چوہان،جنرل سیکرٹری راجہ عبد ا لصبور کیانی مرکزی انجمن تاجراں کے صدر راجہ محمد جواد کی زیر قیادت مرکزی میلاد کمیٹی اوراسکی ذیلی و الحاقی میلادکمیٹیوں کے جلوسوں پر مشتمل مرکزی جلوس کا آغاز خلیفہ یونس قریشی سیرانی، علامہ مفتی مختار علی رضوی، الحاج پیر سید سعید احمد شاہ گیلانی کے خطاب، چیئر مین مرکزی میلاد کمیٹی الحاج شیخ عبد الغنی کی دعا کے بعد اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ کے ہاتھوں افتتاح سے ہو،ریلوے روڈ پر قائم اسٹیج کا افتتاح بالترتیب ایس ایچ اوگوجرخان انسپکٹر ملک نذ یر احمد گھیبہ اور چیف آفیسر کی نمائندگی کرتے ہوئے میونسپل آفیسر چاند مبین نے کیاجی ٹی روڈ چوک میں مرکزی جلوس کے شرکاء سے خطاب میں مفتی مختار علی رضوی نے جی ٹی روڈ چوک کا نام حضرت عمر کے نام سے منسوب کرتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ اس چو ک کا نام عمر چوک ہوگا، جلوس کی قیادت سرپرست اعلیٰ مرکزی میلاد کمیٹی مرکزی خطیب علامہ محمود الحسن چوہان اویسی،مفتی مختار علی رضوی،علامہ صدیق بارہوی، منیر احمد ملہوترہ، مرزا رمضان ایڈووکیٹ ،حا فظ رمضان چشتی،عبدا لصبور کیانی،علامہ تیمور مدنی ،چوہدری گل محمد صراف،راجہ محمد جواد،قاری اقبال شاکر،قاری اخلاق، ٹھیکیدار اخلاق،راجہ عبدالغفور کیانی، حافظ ابرارعلی چشتی ،یاور ملہوترہ،امتیاز نقشبند ی،حاجی نذیر تبسم،حافظ ارشد محمود، صاحبزادہ خلیل احمد رضوی،راجہ واجد چوہان،مرزا تیمور وارثی،مرزا نصیر،نصیر چشتی،شہزاد احمد، مرزا شعبان،قاری اشر ف اور عمران گل سمیت علماء ومشائخ اور ممتاز شخصیا ت نے کی،محکمہ آیئسکو کے اہلکاران جبکہ مقامی انتظا میہ،ایس ایچ او،فائر بریگیڈ،صفائی کمپنی آرڈبلیوایم سی،تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال اورریسکیو 1122 نے جلوس کی بھر پور معاونت کی ۔
گوجرخان اورمضافات میں جشن عید میلاد النبی شان و شوکت کیساتھ منایا گیا
Sep 20, 2024