ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی حجاز مقدس پہنچ گئے

اسلام آباد( نامہ نگار)ممتاز عالم دین جامعہ اسلام آباد کے چانسلر، مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت جلالیہ پا کستان پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی عمرہ کی عدیم المثال سعادت کیلئے 13ربیع الاول کی شب حجاج مقدس پہنچ گئے ۔ گزشتہ روز انہوں نے تاجدار مدینہؐ  کے دربار میں حاضری دی ۔ انہوں نے فلسطین' کشمیر کی آزادی کے ساتھ پاکستان کی سلا متی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا ئیں کیں۔ ترجمان جامعہ اسلام آباد ماجد جلالی کے مطابق ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی 17 اکتوبر کو لوٹیں گے۔

ای پیپر دی نیشن