کلرسیداں(نامہ نگار)یوسی بھلاکھر کی جانب سے میلادالنبی کے موقع پر بڑا اجتماع اور جلوس نکالا گیا جس کے اختتام پر پروگرام میں شریک افراد میں سے ایک کے لیئے قرعہ اندازی کی گئی جس میں ڈہوک بنہ باغ بھلاکھر کے عزیزالرحمان خوش نصیب قرار پائے جن کے پاسپورٹ عمرے کے ٹکٹ سعودی عرب میں رھائش زیارات سے ان کی اپنے گھر واپسی تک تمام اخراجات مقامی لوگ اٹھائیں گے مقامی رہنما جبران صفدر کیانی نے خوش نصیب عزیزالرحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کامیاب جلسہ و جلوس کے انعقاد پر اہالیان بھلاکھر کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔