کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،انجمن تاجران مین بازار کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم بنارس اور شیخ ندیم احمد نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور کو پارلیمانی سیکرٹری دفاعی پیداوار مقرر ہونے پر انہیں دلی مبارکباد دی ہے۔