گھر کے  سامنے  کوڑا پھینکنے پر جھگڑا،ایک نوجوان جاں بحق 

گوجرخان(نامہ نگار)پولیس تھانہ گوجرخان میں چوہدری علی رضا ولد جلال خان سکنہ ملالہ نے پولیس کو بتایا کہ اپنے بھانجے چوہدری مرزا بابر خان ولد اورنگزیب خان اور سالے سہیل خان کے ساتھ ھاوسنگ سکیم نمبر ایک پڑاؤ میں واقع اپنے زیر تعمیر گھر گئے جہاں انکے گھر کے باہر کچرے کا ڈھیر پڑا ہوا تھا بعدازاں معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ کچرا پڑوسی نبیل کے گھر والوں نے پھینکا جس پر اسکا بھانجا بابر خان نبیل کے گھر گلہ کرنے گیا جہاں پر نبیل مسلح اور دو نامعلوم افراد نے اس کو گالیاں دینا شروع کر دیں بابر خان کے منع کرنے پر دونوں نامعلوم افراد نے اسکے بھانجے کو مارنا شروع کر دیا اور آخر میں قتل کی نیت سے نبیل نے اسکے بھانجے پر سیدھے 6سے7 فائر کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے گزشتہ روز فائرنگ میں زخمی ہونے والا بابر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، گوجرخان پولیس نے دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے

ای پیپر دی نیشن