کلرسیداں(نامہ نگار)تحصیل گوجرخان اور کلرسیداں کے درجنوں دیہات کو ملانے والا پل حا لیہ بارشوں سے منہدم ہو گیا دونوں اطراف ہزاروں لوگوں کے رابطے منقطع ہو گئے چند ایام قبل ہونے والی بارشوں میں ڈہوک چوہان کے برساتی نالے کا پل منہدم ہو گیا جس سے تحصیل گوجرخان کے دیہات ڈہوک چوہان،پکھڑال،موہڑہ بجنیال،مو ہڑہ بوہڑی،ماہندر و دیگر کو کلرسیداں شہر اور کے ملحقہ دیہات موہڑہ پیرو،درکالی حاجی بگا شیر،درکالی سیدا ں،ڈریال،موہڑہ بنی،درکالی شیر شاہی،پھلینہ ،ک مبیلی صادق و دیگر سے لوگوں کا باہمی رابطہ منقطع ہو گیا جس سے عام لوگوں کے علاوہ کلرسیداں کے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلبہ طالبات کا مدارس تک پہنچنا ممکن نہ رھا اور یہ کئی دنوں سے گھروں میں بیٹھے ہیں مقامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ سے پل کی دوبارہ تعمیر میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
گوجرخان اور کلرسیداں کے درجنوں دیہات کو ملانے والا پل منہدم ہو گیا
Sep 20, 2024