بوائز ہائی سکول برج میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں  پروقار تقریب

  فتح جنگ (نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول برج میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی علاقے کی ممتاز علمی اور سماجی شخصیت حافظ اسحاق ظفر مدرس جامعہ رضویہ ضیائالعلوم راولپنڈی تھے۔ اس کے علاوہ سابقہ کونسلرز حاجی محمد رفیق، حاجی محمد بشیر، حاجی محمود اور علاقہ بھر کے معززین، اراکین اسکول کونسل اور طلبہ کے والدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ طلبا نے قرات ونعت اورنبی کریم ؐ کے اسوہ حسنہ پر تقاریر کیں۔ جنہیں کثیر تعداد میں موجود والدین، اہلِ علاقہ اور دیگر مہمان ناظرین نے سراہا۔علامہ اسحاق ظفر  نے ضلع میں میٹرک کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم  توقیر احمد کو لیپ ٹاپ انعام دیا۔انہوں نے تمام اساتذہ اور طلبہ کو تحائف پیش کیے۔انہوں نے حضور ؐ کی سیرتِ کے مطابق زندگیاں گزارنے کی تلقین کرتے ہوئے مزید کہا کہ تعلیم معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے۔اس موقع پر سکول پرنسپل سلیم شاہد  نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے پر والدین کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم تعلیم کیلئے کوشاں ہیں اور طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ اس مشکل دور میں بچے اعلی تعلیم حاصل کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن