اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل۔مجوکا کی عدالت نے متنازع ٹویٹ پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر حتمی دلائل طلب کر لئے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عالیہ حمزہ اپنے وکلاء ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی دوران سماعت ملزمہ کے وکلاء نے استدعا کی حتمی دلائل کی تیاری کے لئے وقت درکار ہے،آئندہ پیشی تک استدعا منظور کی جائے، اگلے ہفتے کی تاریخ رکھ دیں درخواست ضمانت پر دلائل دیں گے،عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری درخواست ضمانت میں 23 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔