روف حسن کا نام ای سی ایل اور پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان روف حسن کا نام ای سی ایل اور پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاگذشتہ روز سماعت کے دوران درخواستگزار کی جانب سے شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئیاورموقف اختیار کیاکہ رؤف حسن ایک باعزت شہری ہیں اور بیرون ملک جانا چاہتے ہیں،استدعا ہے کہ عدالت ای سی ایل اور پی سی ایل سے نام نکالنے کا حکم جاری کرے،عدالت نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن