اسلام آباد(خبرنگار)اسپیکر قومی اسمبلی کا اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے کیلئے خصوصی اقدامات/اسٹیشنری سمیت دیگر آئٹمز میں 50فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسٹیشنری سمیت دیگر آئٹمز میں بڑے پیمانے پر اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے جاری سرکلر کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کفایت شعاری کے اقدامات کے حوالے سے سرکلر جاری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ملک کو درپیش مالی چیلنجز کے پیش نظر اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے عوامی پیسے کی بچت کو یقینی بنانے کے لیے سخت کفایت شعاری کے اقدامات کیے گئے ہیں ان اقدامات کا مقصد قومی مفاد میں غیر ضروری اخراجات کو کم کرنا ہے سیکرٹریٹ کا تمام افسران اور شعبہ جات کو کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت اسٹیشنری آئٹمز اور دیگر اشیا کے محتاط استعمال کو یقینی بنانا ہو گااسٹیشنری/دیگر اشیا کی طلبی مہینے میں صرف ایک بار متعلقہ 20 گریڈ یا اس سے اوپر کے افسر کی اجازت سے کی جائے گی جوائنٹ سیکرٹری (ایڈمن) اور ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) کو غیر ضروری اسٹیشنری کی طلبی پر 50 فیصد کٹوتی کا اختیار سونپا گیا ہے کاغذ کے دو طرفہ استعمال کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے اسٹیشنری کے استعمال میں کمی کے لیے کاغذ اور نوٹ شیٹ کا دونوں اطراف کا استعمال ضروری ہو گااسمبلی سیکرٹریٹ کو غیر استعمال شدہ سرکلر کا دوبارہ استعمال لانا ضروری قراران سرکلرز کی فالتو کاپیاں، جن میں خالی جگہ ہو، ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے استعمال کی جائیں آف سیٹ پیپر اور نوٹ شیٹ کا استعمال ڈرافٹ لکھنے کے لیے ممنوع ہوگا سرکلر میں دفاتر کے ٹیلیفون کے محتاط استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جن افسران کے دفتر کے ٹیلیفون پر کوئی حد مقرر نہیں ہے وہ اپنے ٹیلیفون کے استعمال کو کم سے کم کریںٹیلیفون کے غیر ضروری بلوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ٹیلیفون کے غیر ضروری استعمال میں کمی لانے سے ممکنہ حد تک اخراجات میں کمی کی جاسکے گی وہ افسران جو ٹیلیفون کے استعمال کی مقررہ حد رکھتے ہیں وہ اپنے دفتر کے ٹیلیفون بلوں میں کمی لائیں ٹیلیفون کے بلوں میں کمی لانے سے عوامی پیسے کی بچت اور قومی مفاد کو یقینی بنایا جاسکے گااسپیکر کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ان اقدامات پر سختی عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی غیر ضروری اخراجات میں کمی لا کر ملک کو درپیش مالی مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے