آئی سی سی آئی انتخابات،فاؤنڈر گروپ کا کلین سویپ،ناصر قریشی صدر منتخب

Sep 20, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات 2024-26 میں فاؤنڈرز گروپ نے بھاری اکثریت سے ایگزیکٹو کمیٹی کی تمام نشستیں جیت لیں۔ ناصر قریشی چیمبر کے نئے صدر ہو ں گے تفصیلات کے مطابق فاؤنڈر گروپ کے سی ایم کلاس کے امیدوارواروں ناصر منصور قریشی، سردار طاہر محمود، محمد زکریا اے ضیاء￿ ، علی نواز، امیر رحیم قریشی، عتیق الرحمان خان، فیصل مزمل، ملک عقیل احمد، محمد کلیم اللہ، محمد نجیب الٰہی ملک راجہ، نوید اختر ستی، ثناء  اللہ خان، عمیر عبدالناصر اور عمر حسین ملک کامیاب رہے۔ اے ایم کلاس  کے امیداروں عبدالرحمان صدیقی، ناصر محمود چوہدری، چوہدری محمد وسیم، ملک محسن خالد، طاہر ایوب، محمد عرفان چوہدری، محمد اسحاق سیال، محمد ذوالقرنین عباسی، روحیل انور بٹ، عمر خیام عباسی، آفتاب احمد گجر، چوہدری عبدالمجید، ندیم احمد، ملک عبدالعزیز اور محمد عمران نے فتح حاصل کی۔صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری،سینئر نائب صدر فادحید،نائب صدر انجینئر اظہر اسلام نے فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کو انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی 

مزیدخبریں