شمالی اورجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جھڑپیں،12خوارجی ہلاک

شمالی اورجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزاورخوارج کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں 12خوارجی ہلاک ہوگئےہیں۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق   پاک افغان بارڈراسپن وام میں7دہشتگردوں کی نقل وحرکت دیکھی گئی ، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی ، جس کے نتیجے میں 7خارجی  جہنم  واصل ہوگئے ،آپریشن کےدوران بھاری مقدارمیں ہتھیار،دھماکہ خیزمواداورگولیاں  بھی  برآمد  ہوئیں ۔  آئی ایس پی آئی کے مطابق  جنوبی وزیرستان کےعلاوہ لدھامیں خارجیوں کاسیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ سیکیورٹی فورسزکی مؤثرکارروائی میں5خارجی مارےگئے،فائرنگ کےتبادلےمیں6سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سےلڑتےہوئے  جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر   کا کہنا ہے  علاقےمیں ممکنہ طورپرموجودخارجیوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشنز جاری ہے ،سیکیورٹی فورسزہرقیمت پردہشتگردی کےخاتمے کیلئےپرعزم ہیں، بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔    

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی لکیریں

منظر الحق Manzarhaque100@gmail.com  قدیم زمانوں میں دنیا کی ہیئت آسان ہوا کرتی تھی،جغرافیائی سرحدوں و لکیروں کا نام و نشان تک نہ ہوتا ...