عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی فلم کی شوٹنگ مکمل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کے پہلے بین الاقوامی پروجیکٹ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی۔

اس بات کا انکشاف بھارتی اداکار و گلوکار جسی گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیا ہے۔

انہوں نے پاکستانی مایہ ناز اداکار کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہےجس کے کیپشن میں بتایا ہے کہ عمران اشرف کے ساتھ شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار عمران اشرف نے بھی بھارتی اداکار کی پوسٹ کا وائرل اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں یاد کرنے کی نشاندہی کی ہے۔خیال رہے کہ بھارتی گلوکار و اداکار جسی گِل اور پاکستانی اداکار عمران اشرف بین الاقوامی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے، یہ دونوں اداکار فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی لکیریں

منظر الحق Manzarhaque100@gmail.com  قدیم زمانوں میں دنیا کی ہیئت آسان ہوا کرتی تھی،جغرافیائی سرحدوں و لکیروں کا نام و نشان تک نہ ہوتا ...