نیپرا نے تين ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ٹیرف میں پندرہ پیسے سے ڈیڑھ روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی ہے

نيپرا کے جاری کردہ نوٹيفکيشن کے مطابق اسلام آباد، لاہوراور گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ کوئٹہ اليکٹرک سپلائی کمپنی کے ٹيرف ميں کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ نوٹیفکيشن کے تحت آئیسکو اورگیپکوکے ٹیرف میں پندرہ پیسے سے ایک روپیہ پینتیس پیسے اور لیسکوکے ٹیرف میں پانچ پیسے سے ایک روپیہ پچاس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ کیسکو صارفین کے ٹیرف میں دس سے پچھہتر پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نوٹيفکيشن کے مطابق بجلی کے بلوں کی ادائيگی کی مدت سات دن مقرر کردی گئی۔ مقررہ مدت گزرنے کے بعد بلوں پر دس فيصد جرمانہ عائد کيا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن