عراقی فوج نے القاعدہ کے دو اہم رہنماؤں کی جائے ہلاکت کا جائزہ لیا ، ابوایوب المصری اور ابوعمرالبغدادی کی ہلاکت القاعدہ کیلئے شدید دھچکا ہے۔ امریکی فوج

عراقی ایمرجنسی فورسز کی تھرڈ بٹالین نے القاعدہ کے دو اہم لیڈروں  کی جائے ہلاکت کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود شواہد اکھٹے کیے۔ سرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود، کتابیں اور آلات جراحی برآمد ہوئے ۔ دوسری جانب عراق میں تعینات امریکی فوج نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ابو ایوب المصری اور ابوعمر البغدادی کی ہلاکت القاعدہ کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ پیغام کے مطابق القاعدہ رہنماؤں کے خلاف آپریشن تکریت سے دس کلومیٹر دور جنوب مغربی علاقے میں کیا گیا۔واضح رہے کہ ابو ایوب المصری اور ابوعمر البغدادی کی ہلاکت کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے جبکہ ان کے مارے جانے کا اعلان خود عراقی وزیر اعظم نے کیا تھا ۔   

ای پیپر دی نیشن