چینی قوم آج زلزلے کے باعث ہلاک ہونیوالوں ہزاروں افراد کی یاد میں  سوگ منا رہی ہے۔  

Apr 21, 2010 | 12:50

سفیر یاؤ جنگ
شمال مغربی صوبے چنگ ہائی  میں رواں ماہ کی چودہ تاریخ کو آنیوالے زلزلے کے باعث اکیس سو کے قریب افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ متعدد اب بھی لاپتہ ہیں ۔ ملک بھر میں آج قومی پرچم سرنگوں رکھا جارہا ہے  جبکہ مرنیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔ صدر ہوجن تاؤ اور وزیراعظم وین جیاباؤ نے اپنے پیغامات میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ ادھرچنگ ہائی  صوبے میں ہزاروں فوجی اہلکار اور دیگر امدادی ادارے متاثرہ لوگوں کو روزمرہ کی ضروری اشیا فراہم کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ملبوں تلے دبے افراد کی تلاش کا کام بھی جاری ہے ۔  
مزیدخبریں