سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی کفالت کے حوالے سے دائر درخواست پروفاقی وزارتوں اور متعلقہ اداروں سے دوہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ حکومت امریکہ اور گوانتا ناموبے میں قید افراد کے لواحقین کی کفالت کرے، عدالت میں گوانتاناموبے سے رہا ہونے والے قاری سعد اقبال مدنی کا بیان بھی پیش کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں امریکہ ، افغانستان ، ترکی ، انڈونیشیا اور مصر میں قید رکھا گیا ، اس دوران امریکی ادارے تابوت میں بند کرکے غیر ممالک منتقل کرتے رہے۔ سماعت کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزارتوں اور متعلقہ اداروں سے دوہفتے میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ 

ای پیپر دی نیشن