آئس لینڈ میں آتش فشاں کی راکھ کم ہونے کے باعث پی آئی اے نے یورپ کے لئے پروازوں کا سلسلہ آج سے پھرشروع کردیا ہے ۔

آئس لینڈ میں آتش فشاں سے نکلنے والی راکھہ چھٹنے کے آثار ظاہرہونا شروع ہوگئے ہیں اور یورپی ممالک میں فضائی رابطے بحال ہورہے ہیں قومی ائیرلائن پی آئی اے نے آج سے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق برطانیہ کی فضائی حدود کھلنے کے بعد آج پی آئی اے کی کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے چارپروازیں برطانیہ روانہ ہوں گی۔ پی آئی اے کی کراچی سے لندن کیلئے  پرواز دوپہر تین بجے ،  پی کے سیون ایٹ فائیو اسلام آباد سے گلاسکو کے لئے سہ پہردوبجے،  پی کے سیون سیون فائیو اسلام آباد سے لیڈز کے لئے ڈیڑھ بجے جبکہ پی کے سیون ،سیون، سیون لاہور سے گلاسکو کے لئے دوپہر ساڑھے بارہ بجے روانہ ہوگی اس کے علاوہ پی آئی اے کی پرواز لاہور سے بارسلونا بھی روانہ ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن