دارالحکومت سیئول کی ایک یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے وزیر خارجہ یو میونگ ہوان نے واضح کیا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی خطرات کے جواب میں امریکی جوہری ہتھیاروں کی اپنے ہاں تنصیب کی حمایت نہیں کریں گے ۔ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملک میں دوبارہ ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب کے معاملے میں عالمی پالیسی کو مدنظررکھا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی کوریا امریکی صدر اوبامہ کی جوہری پالیسی کی حمایت کرتا ہے جس کے تحت دنیا کو نیوکلئیر فری بنانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا اور روس سے مقابلے کے لیے جنوبی کوریا میں ایٹمی ہتھیار نصب کیے تھے تاہم انیس سو نوے میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد ان کو ہٹا لیا گیا تھا۔